Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر اعظم کی فلسطینیوں پرحملے کی دھمکی

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطینی تنظیموں کوخبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ان کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کرسکتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں کے گزشتہ ماہ اسرائیل کی طرف سےغزہ کی پٹی میں ایک سرنگ پر ہونے والی کارروائی کے خلاف جوابی حملے ممکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل پر فلسطینیون نے جوابی حملہ کیا تو اسرائیل فلسطینی تنظیم حماس کو نشانہ بنائے گا۔

ٹیگس