Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • عدن میں ایک اور امام جماعت کا قتل

یمن کے جنوبی شہر عدن میں نامعلوم مسلح افراد نے شہر کے ایک امام جماعت کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی نے خبردی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے یمن کے جنوبی شہر عدن کے محلے انما کی العادل مسجد کے امام ایمن باسمن کو گولی ماردی۔ یہ عدن میں اٹھارہویں امام جماعت ہیں جنھیں مسلح افراد نے قتل کیا ہے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ عدن میں اب تک جتنے بھی امام جماعت کا قتل ہوا ہے وہ سب کےسب متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ سلفی گروہوں کے مخالف تھے۔
کچھ عرصے قبل عدن کے محلے المنصورہ کی مسجد سعد بن ابی وقاص کے امام جماعت شیخ عادل الشہری کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔
یمن کے جنوبی شہروں میں دہشت گرد گروہوں منجملہ القاعدہ اور داعش کی موجودگی نے ان علاقوں کی صورتحال کو انتہائی بحرانی کر دیا ہے جبکہ گذشتہ تین برس کے دوران جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے فوجیوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس