Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • لیبیا میں کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں میں اضافہ

لیبیا کے شہر بن غازی میں دو کار بم دھماکوں میں کم ازکم تینتیس افراد جاں بحق اور پچاس دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں دو کار بم دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ السمانی نامی علاقے میں «بیعہ الرضوان» مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ نماز مغرب کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔
دوسرا دھماکہ بن غازی میں پاسپورٹ آفس کے باہر ہوا جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ دھماکے میں لیبیا کی وزارت اطلاعات کے اعلی اہلکار «احمد الفیتوری» بھی ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ سن دو ہزار گیارہ میں نیٹو کی مداخلت اور معمر قذافی کی حکومت کے زوال کے بعد سے لیبیا انتہائی بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے۔
لیبیا میں مختلف مسلح گروہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں نے بھی تیل کی دولت سے مالامال اس ملک میں اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں۔

ٹیگس