حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے توپ خانے کو نشانہ بنایا
Apr ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۰:۰۸ Asia/Tehran
لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین پر بہت بڑا میزائلی اور ڈرون حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے توپ خانے پر50 میزائل فائر کئے۔ اس حملے سے مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کی تفصیلات کا انتظار ہے۔
اس حملے کے بعد اسرائیل کاآئرن ڈوم فعال ہو گیا اور الجلیل میں خطرے کے سائرن بجنے لگے جبکہ دھماکوں کی آوازيں بھی سنی گئيں۔
اسرائيل اخبار ہیوم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جنوبی لبنان سے الجلیل پر 50 میزائل فائر کئے گئے۔