Apr ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کس طرح روسی حملوں کا جواب دے رہا ہے؟

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس میں تیرہ سو کلومیٹر اندر کئے جانے والے ڈرون حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کی ایف کی جانب سے روس میں دور دراز کے علاقوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنا کر ماسکو کو جواب دیا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تاتاریہ پر یوکرین کے ڈرون حملے کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر تاکید کی ہے کہ اس قسم کے حملے یوکرین کی مدد کرنے سے بھی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بقول ان کے روسی دہشت گردوں کو ان کے حملوں کا روس کے کافی اندر پہنچ کر بخوبی جواب دیا جا رہا ہے اس لئے یہ حملے خاص اہمیت رکھتے ہیں ۔ تاتاریہ کے سیکورٹی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے ایک ڈرون طیارے نے تاتاریہ میں کئی کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ان کمپنیوں کو کوئی خاص نقصان تو نہیں پہنچا تاہم چھے افراد زخمی ہوئے۔ تاتاریہ میں آلابو کے قریب ایک اقتصادی علاقے میں کئی کمپنیاں واقع ہیں۔

ٹیگس