Feb ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • قطری عوام تک غذائی اشیا اور ادویات پہنچنے کا واحدذریعہ ایران ہے

قطر کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صرف ایران کے ہی راستے قطر کو ادویات اور غذائی اشیاء پہنچ رہی ہیں۔

قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے امریکن انٹر پرائزیزسینٹر میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اس کےاتحادی ملکوں کے ذریعے قطر کا محاصرہ کئے جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ہی راستے قطر کےعوام کے لئے ادویات اور اشیائے خوارک پہنچ رہی ہیں۔

قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ دوحہ  آئندہ موسم بہار میں امریکا اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئےتیار ہے۔

قطر کے وزیردفاع خالد بن محمد العطیہ نے یہ بھی کہا کہ دوحہ کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا محاصرہ ظالمانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے قطر کی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کھول کر ہمیں سانس لینے کا موقع فراہم کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں متحدہ عرب، بحرین اور مصر نے گذشتہ برس پانچ  جون کو قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات یہ کہتے ہوئے منقطع کرلئے تھے کہ دوحہ عرب سوچ سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے اس کے بعد قطر کا ہر طرف سے بائیکاٹ کردیا تھا۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر پر دہشت گردی کی بھی حمایت کا الزام لگایا تھا۔

ٹیگس