Apr ۲۵, ۲۰۱۸ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • یمن کے الحدیدہ شہر میں یمنی عوام کا آل سعود مخالف بڑا اجتماع

یمن کے دسیوں ہزار باشندوں نے الحدیدہ شہر میں بندوقیں ہاتھوں میں لے کر ایک بڑی ریلی نکالی اور سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔

یمن کے دسیوں ہزار باشندوں نے اعلی سیاسی کونسل کے شہید صدر صالح الصماد کی دعوت پر، کہ جنھوں نے آج کے دن مسیرہ البنادق یا بندوقوں کی ریلی نکالنے کی کال دی تھی، الحدیدہ شہر میں سڑکوں پر نکل کر سعودی عرب اور امریکا کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور سعودی جارحیت کی مذمت کی-
الحدیدہ سے موصولہ خبروں کے مطابق مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں میں صالح الصماد کی تصویر اٹھائے ہوئے تھے جنھیں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے چند روز قبل حملہ کر کے شہید کر دیا تھا-

 یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے گذشتہ جمعرات کو اپنی شہادت سے قبل الحدیدہ کے باشندوں سے کہا تھا کہ وہ یمن کے مغربی ساحلوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مسیرہ البنادق یا بندوقوں کی ریلی نکالیں-
 واضح رہے کہ جمعرات کو جب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد، الحدیدہ کے عوام کو خطاب کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے اسی وقت سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا تھا۔
 بدھ کی یہ ریلی جہاں سعودی جارحیت کے خلاف تھی وہیں صالح الصماد کی یاد میں بھی تبدیل ہو گئی-
ریلی کے شرکا جارح طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا اعلان کر رہے تھے-

 

ٹیگس