Jul ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی رہائی اور شیعہ نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ

مجلس وحدت مسلمین نے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی جلد از جلد رہائی اور نائیجریا میں جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کیاہے۔

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہےکہ نائیجریا کے مظلوم عوام آج بھی اپنے بہادر قائد آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کیلئے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، ابراہیم زکزاکی فقط نائیجریا کے نہیں، بلکہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کا عظیم سرمایہ اور قابل فخر لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادی مفادات میں غرق دنیا میں ابراہیم زکزاکی جیسے عاشقان خدا کمیاب ہیں، جنہیں چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور طویل عرصہ جیل اور قید و بند کی صعوبتیں بھی راہ حق سے دور نہ کر سکیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی جلد از جلد رہائی، نائیجریا میں جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یمن پر جاری سعودی جارحیت کی مذمت کی۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ یمن کی انصار اللہ اور لبنان کی حزب اللہ پر عالم اسلام کو ناز ہے، جارح افواج کا یمن فتح کرنے کا خواب ناقابل تعبیر ہے، یمن عزم و استقامت کی سرزمین ہے، آل سعود نے اسلام دشمن قوتوں کیساتھ مل کر دنیائے اسلام میں قتل و غارت اور دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ استعماری افواج مل کر بھی یمن کی بہادر عوام اور انصار اللہ کے شجاع عوام کو شکست دینے میں ناکام رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی انصار اللہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اللہ کے دین کی مدد کا اگر صادقانہ جذبہ ہو، تو دنیا کے شیاطین مل کر بھی اللہ والوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، صبر و استقامت اور اللہ پر توکل اہل حق کا ہتھیار ہے، یمن کی انصار اللہ اور لبنان کی حزب اللہ پر عالم اسلام کو فخر ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جارح افواج کا یمن فتح کرنے کا خواب ناقابل تعبیر ہے، یمن عزم و استقامت کی سرزمین ہے، آل سعود نے اسلام دشمن قوتوں کیساتھ مل کر دنیائے اسلام میں قتل و غارت اور دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

 

ٹیگس