Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • صحرائی علاقوں میں شامی فوج کی پیش قدمی

شامی فوج نے سویدا کے مضافات میں واقع تلول الصفا صحرائی علاقوں میں دہشت گردوں کے مقابلے میں پیش قدمی کی ہے۔

الاخباریہ کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے تلول الصفا کے بعض علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کراتے ہوئے ان کے امدادی راستوں کو منقطع کر دیا۔

ان علاقوں میں شامی فوج نے نہ صرف دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا بلکہ پیش قدمی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو آزاد کرانے کے علاوہ دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی بھی کر دیا۔

ان علاقوں میں شامی فوج نے دہشت گردوں کا بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کر لیا۔ سویدا جنوبی شام کا واحد ایسا علاقہ ہے جہاں ابھی دہشت گرد موجود ہیں اور شامی فوج اس علاقے کو آزاد کرانے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

شامی فوج نے یہ کارروائی نو اگست کو شروع کی ہے جبکہ اس دوران اس نے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ٹیگس