Oct ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • خاشقجی کیس بند کرنے کے لیے 5 ارب ڈالر رشوت کی پیشکش

سعودی ولی عہد نے حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی کیس بند کرنے کے لئے ترک صدر کو پانچ ارب ڈالر رشوت دینے کی پیشکش کی ہے۔

اس بات کا انکشاف لبنان میں متعین ترکی کے سفیر ہاکان کاکیل نے ایک اعلی یورپی عہدیدار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ عراقی انٹرنیٹ سائٹ اسرار میڈیا کے مطابق ترک سفیر نے ایک اعلی یورپی عہدیدار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے ترک صدر کو پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کیس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک اعلی ترک سفارت کار نے جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سمیت بیرونی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔
حکومت مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے بعدازاں میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا گیا تھا کہ جمال خاشقجی کی مسخ شدہ لاش استنبول کے ایک علاقے سے ملی ہے۔

خاشقجی کا نام سعودی حکومت مخالفین کی اس فہرست میں بھی شامل رہا ہے جو ریاض حکومت کو مطلوب رہے ہیں اور خاشقجی، سعودی حکومت کے انتقامی اقدام سے خائف ہو کر ہی سعودی عرب سے باہر رہائش پذیر تھے۔

ٹیگس