Oct ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran

ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانے کے سامنے لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے لئے ویڈیو میں دکھایا ہے کہ قونصل خانے سے ایک ٹیم نکل رہی ہے جس کے ہاتھوں میں بھاری بیگس ہیں۔ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں بيگس میں مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے ہوں گے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ عالمی دباؤ کے نتیجے میں اٹھارہ روز کی خاموشی اور تردید کے بعد جمعے کے روز سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

سعودی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل قونصل خانے کے ملازمین کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے نتیجے میں ہوا ہے۔ سعودی حکومت کے اس موقف کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے اور بہت سے ملکوں نے تازہ بیان کو سعودی حکومت کے اس بیان سے متصادم قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقجی استنبول کے قونصل خانے سے واپس چلے گئے تھے۔

 

ٹیگس