Jan ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • عراق، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کرنے کا پابند نہیں ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں یکطرفہ ہیں اس لئے نہ ہی عالمی برادری اور اسی طرح عراق ان پابندیوں پر عمل درآمد  کرنے کا پابند نہیں ہے۔

عراق کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کے مابین دینارمیں بھی تجارت کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ایران اورعراق کے مابین تجارتی لین دین کی سطح 12ارب ڈالرہے۔

ٹیگس