Feb ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • لبنان کی نئی کابینہ تشکیل پاگئی

لبنان کی نئی کابینہ سرانجام ایک طویل سیاسی چپقلش کے بعد سعد حریری کی قیادت میں تشکیل پاگئی۔

سعد حریری نے جنھیں حکومت سازی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جمعرات کی رات اپنی کابینہ کے ارکان کے نام پیش کرنے کے لئے لبنان کےصدرمیشل عون سے ملاقات کی۔
سعد حریری نے ملک کے صدرمیشل عون اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد اپنی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا۔
سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف کے باعث لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل میں نو مہینے کا عرصہ لگ گیا۔
سعد حریری نے لبنان کی نئی حکومت تشکیل دینے کے بعد اعلان کیا کہ ملک کے سیکورٹی سماجی اور اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کابینہ کے ارکان کے درمیان تعاون بنیادی شرط ہے۔
لبنان کے وزیراعظم نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ نئی حکومت سرمایہ کاری کی حکومت ہے لبنان کی اقتصادی مشکلات کے حل اور ملک کے پیداواری شعبے کی تقویت پر زور دیا - لبنان کی نئی کابینہ کے تیس ارکان ہیں۔
لبنان کی زیادہ تر اہم وزارتیں ان ارکان کے پاس ہیں جو استقامتی گروہ سے قریب ہیں۔

ٹیگس