Apr ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر صیونی فوج کے جارحانہ حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اڈوں پر ایک بار پھر میزائلی حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے عام لبنانی شہریوں پر صیہونی دشمن کے حملوں کے جواب میں کئے گئے ہيں۔ حزب اللہ نے جمعرات کو انجام دینے والے ان حملوں کا ویڈیو بھی جاری کیا ہےاس ویڈیو میں عین زیتیم صیہونی فوجی اڈے اور مرگلیوت و شومیرا صیہونی کالونیوں پر حزب اللہ کو میزائلی حملے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے یہ حملے جنوبی لبنان کی مارون الراس، یارون اور حولا کالونیوں کے اطراف میں صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں کئے گئے ہيں۔ صیہونی حکومت، فلسطینی و لبنانی استقامتی گروہوں کے مقابلے میں اپنی شکست کا انتقام لینے کے لئے غزہ اور جنوبی لبنان کے شہری علاقوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔
حزب اللہ لبنان، صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد گذشتہ کئی مہینوں سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر حملے کر رہی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے جوابی حملوں سے صیہونی کالونیوں کے انتہا پسند صیہونیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے اور سرحد کے قریب واقع صیہونی کالونیاں خالی ہوگئی ہیں۔

ٹیگس