ریاض حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
دہشتگرد گروہ داعش نے ریاض میں سکیورٹی کے ایک ادارے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
رائیٹر نےدہشتگرد گروہ داعش کی ویب سایٹ اعماق کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے 4 دہشتگردوں نے ریاض میں یہ کارروائی کی۔
سعودی ذرائع کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمالی علاقےالزلفی میں سکیورٹی کے ایک ادارے پرجدید اسلحے سے لیس چار مسلح افراد نے حملہ کیا جن کا سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں چاروں حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں سعودی عرب کے 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
نقاب پوش حملہ آوروں میں سے ایک کی عمر 40 سال جب کہ بقیہ 3 کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔