پاکستان: صوبۂ خیبرپختونخوا میں دہشت گردانہ حملوں میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق
پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے لکی مروت اور بنوں علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبۂ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے نعلاقے سرائے نورنگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ضلع پولیس ترجمان قدرت اللہ نے بتایا کہ تینوں ٹریفک پولیس اہلکار دل بیگو خیل کے قریب ڈیوٹی پر مامور تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، تینوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
لاشوں کو نورنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مقام پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب ضلع بنوں کے علاقے کشفی خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔
بنوں کے ڈی پی او کے ترجمان آصف حسن نے بتایا کہ کانسٹیبل رشید خان اتوار کی صبح گھر سے ڈیوٹی کے لیے نکل رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔