Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • جنوبی افغانستان میں طالبان کا حملہ، انیس ہلاک

جنوبی افغانستان میں قائم ضلعی آفس پر طالبان کے حملے میں انیس افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق قندھار صوبے کے پولیس ترجمان قاسم افغانی کا کہنا ہے کہ ضلع معروف میں طالبان بارود سے بھری چار گاڑیاں لے کر سرکاری کمپاؤنڈ میں گھس آئے۔
اس حملے میں گیارہ پولیس اہلکار اور آٹھ الیکشن ورکرز ہلاک ہوگئے۔
افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ضلعی سینٹر پر قبضہ کرکےستاون سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
افغانستان کے وزارت داخلہ نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پچیس طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ٹیگس