Jul ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں عراق کے اقتدار اعلی پر حملہ ہے، فالح الفیاض

عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے بعض عراقی شخصیات کے خلاف امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کو عراق کے اقتدار اعلی پر حملے سے تعبیر کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک بغیر کسی قانونی کارروائی کے کسی اور ملک کے شہریوں سے کوئی جواب طلب نہیں کر سکتا۔

امریکی وزارت خزانہ نے گذشتہ جون کے مہینے میں عراق کی چار شخصیات کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے کہ جن میں سے دو تعلق عراق کی عوامی رضاکار فورس، الحشدالشعبی سے ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت عراق نے ایک آرڈیننیس جاری کر کے الحشدالشعبی کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا ہے۔

عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے  کہ مشرقی عراق کے صوبے دیالہ کے علاقے المقدادیہ میں دہشت گردوں کا ایک نٹ ورک تباہ کر دیا گیا۔

عراقی سیکورٹی فورس نے موصل میں بھی اس سرنگ کو تباہ کر دیا جسے دہشت گرد روپوش ہونے اور راہ فرار کے لئے استعمال کیا کرتے تھے۔

ٹیگس