Oct ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے کی عراق میں پر تشدد مظاہروں کی مذمت

عراق میں امریکہ، سعودی اور صیہونی لابی کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود انھیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

اقوام متحدہ نے عراق میں احتجاجی مظاہروں کے دوران بھڑکے تشدد کی مذمت کی ہے۔

یو این اسسٹنس مشن فار عراق ( یو این اے ایم آئی ) کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کی خصوصی نمائندہ جینن هینس پلاسچیرٹ نے ملک میں مظاہروں کے دوران بھڑکے تشدد کی ہفتہ کو مذمت کرتے ہوئے اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر تاکید کی ۔

محترمہ پلاسچیرٹ نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ احتجاج کے دوران واقع ہوئی اموات کا بہت دکھ ہے ۔

واضح رہے کہ عراق کے ہنگاموں میں تقریبا 100 کے قریب افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں اور گزشتہ روز سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

ٹیگس