Dec ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • لیبیا کے شہر مصراتہ پر متحدہ عرب امارات کےڈرون طیاروں کا حملہ

متحدہ عرب امارات کے ڈرون طیاروں نے اتوار اور پیرکی درمیانی رات لیبیا کے شمالی شہرمصراتہ پربمباری کی

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ڈرون طیاروں نے مصراتہ میں فضائیہ کالج پر بمباری کی ۔ اس حملےکے بعد لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے جارح ڈرون طیاروں کے خلاف جوابی کارروائی کی -

متحدہ عرب امارات ، لیبیا میں خلیفہ حفتر کی زیرکمان نیشنل آرمی کی حمایت کرتا ہے -

خلیفہ حفتر کی فوج نے جسے سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے لیبیا کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے اور پچھلے چند مہینے سے اس نے لیبیا کے شمالی علاقوں کی جانب بھی پیشقدمی شروع کردی ہے - خلیفہ حفتر نے رواں سال چاراپریل کو اپنے فوجیوں کو دارالحکومت طرابلس پر حملہ کرنے کا فرمان جاری کیا تھا ۔

گذشتہ اپریل میں طرابلس پر خلیفہ حفتر کی فوج کے حملے کے بعد سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ساڑھے پانچ ہزار زخمی ہوچکے ہیں ۔

ٹیگس