Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 31طالبان ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبے قندھار اور غزنی میں طالبان کے خلاف مہم میں سنیچر کی رات 21طالبان ہلاک گئے اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے ترجمان جمال ناصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قندھارکے شالمگامی علاقہ میں جمعہ کی رات طالبان کو نشانہ بناکر دو فضائی حملے کئے گئے جن میں 14طالبان مارے گئے اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

افغان فوجی دستوں نے ملک کے شمالی صوبہ غزنی میں ایک خوںریز تصادم کے دوران کم از کم سات طالبان کو ہلاک کر دیا۔

بیان کے مطابق افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے مہم چلاکر طالبان کے ہتھیاروں کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوج کے ایک ہیلی کاپٹر’’ایم آئی 17  پر راکٹ حملے میں چار فوجی زخمی ہوگئے۔

 

ٹیگس

کمنٹس