Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran

فلسطین اور یمن میں ملتے جلتے مناظر دکھائی دیتے ہیں! ایک آل یہود کے نشانے پر ہے تو دوسرا آل سعود کے۔

ایک طرف آل یہود تو دوسری طرف آل سعود، ایک فلسطین میں سرگرم قتل عام تو دوسرا یمن میں، ایک ہی ماہیت کے حامل دو ستمگر ہیں  جو دو مظلوم اقوام کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔عجیب بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں طفل کشی کے لئے بدنامی کمانے والے یہی دو ٹولے ہیں، ایک صیہونی اور سعودی ۔

ایک طرف قوم فلسطین ہے تو دوسری طرف قوم یمن، مگر خوشایند بات یہ ہے کہ دونوں اقوام شدید ترین مصائب و آلام سے روبرو ہونے کے باوجود اپنی شجاعانہ استقامت و پامردی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ستمگروں میں سے کوئی ایک اپنے بنیادی مقاصد کو حاصل میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس