Mar ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • دنیا بھول نہیں پائے گی مغربی حمایت یافتہ صدام کے جرم کو

آج عراقی کردستان کے شہر حلبچہ پر صدام حکومت کی کیمیائی بمباری کی برسی کا دن ہے۔

آج سے بتیس سال قبل پندرہ مارچ انیس سو اٹھاسی کو امریکہ، مغرب اور خطے کے بعض عرب ملکوں کی حمایت یافتہ اس وقت کی عراقی حکومت نے ایرانی سرحد کے قریب واقع شہر حلبچہ پر کیمیائی بمباری کی تھی۔
عراقی ڈکٹیٹر صدام کی فوج نے اس بمباری کے لیے فرانس کی جانب سے دیئے گئے سوپر ایٹینڈرڈ طیاروں کا استعمال کیا تھا اور بعض دوسرے مغربی ملکوں سے ملنے والے مختلف طرح کیمیائی بم برسائے تھے۔ 
اس حملے میں کرد آبادی والے علاقے حلبچہ کے تقریبا پانچ ہزار عام شہری  شہید جبکہ متاثریں کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ 
 اس سے پہلے عراق کی صدام حکومت نے اٹھائیس جون انیس سو ستاسی کو ایران کے شمال مغربی شہر سردشت پر بھی کیمیائی بمباری کی تھی جس میں ایک سو انیس عام شہری شہید اور آٹھ ہزار سے زائد متاثر ہوئے تھے۔ 

ٹیگس