ایران نے بد معاش اسرائیل کو للکارا
پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ میں نے صدر ایران سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ہمیں ایران سے سبق سیکھنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ ایران نے بد معاش اسرائیل کو للکار کر مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اور ہمارے حکمراں کہاں ہیں، اسرائیل ایک سازش کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اگر آج ہماری حکومت ہوتی تو پاکستان کی آواز فلسطینیوں کی حمایت میں پوری دنیا میں گونجتی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کے ھمراہ آج پیر کے روز پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایران کے صدر کل لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر لاہور اور کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔