Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • یمن، جارح دشمن کے عناصر آپس میں الجھ پڑے!

جنوبی یمن کے شہر عدن میں متحدہ عرب امارت سے وابستہ جنگجؤں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنگجووں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنوبی یمن کا شہر عدن متحدہ عرب امارت سے وابستہ مسلح عناصر کے کنٹرول میں ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات سے وابستہ مسلح عناصر کے درمیان آپس کی جھڑپوں کے علاوہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں کے درمیان بھی خونی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ 
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی جنگی اتحاد نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سو بار اسٹاک ہوم امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے صوبوں الجوف اور مآرب کے مختلف علاقوں پر درجنوں بار ہوائی حملے کیے ہیں۔ 

ٹیگس

کمنٹس