Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • اسٹریٹیجک فوجی کیمپ پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ الجوف اور مآرب کے درمیان ایک اہم فوجی کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس  نے الجوف اور مآرب کے درمیان واقع البنات اسٹریٹیجک کیمپ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

البنات کیمپ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں کا سب سے بڑا کیمپ شمار ہوتا ہے۔ یمنی فوج کو یہ کامیابی صوبہ الجوف کے صدر مقام الحزم کے مشرقی علاقے المرازیق پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اٹھارہ مارچ کو ’’فأمکن منھم‘‘ نامی معروف کارروائی میں صوبہ الجوف کی مکمل آزادی کی خبر دی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگ میں جس کے پاس الجوف کا کنٹرول ہوگا اسی کے ہاتھ میں یمن کے پانچ بنیادی صوبوں عمران، صنعا، مآرب، حضرموت اور صعدہ کا بھی کنٹرول ہوگا۔

ٹیگس