Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • راکٹ حملے کے بعد امریکی دہشتگردوں نے چھاؤنی خالی کر دی

امریکی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی بغداد میں واقع بسمایہ فوجی چھاؤنی عراقی فورسز کے حوالے کر دی ہے۔

امریکی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ڈپٹی کمانڈر جبرالڈ اسٹرکلینڈ نے سنیچر کو اس چھاؤنی کو عراقی فوج کے حوالے کرنے کی خبر دی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کی وجوہات کے بارے میں کہا کہ یہ قدم، داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکورٹی افواج کی کامیابی کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

امریکہ کے اس اعلان سے قبل عراق کے سینٹرل انفارمیشن سینٹر نے جمعے کی شب بسمایہ چھاؤنی پر چار کاٹیوشا راکٹ فائر کئے جانے کی خبر دی تھی۔ اس چھاؤنی کے اندر سے منظر عام پر آنے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیوں کو روانہ کیا گیا تھا۔

بسمایہ فوجی چھاؤنی بغداد کے جنوب میں ساٹھ کلومیٹر  کی دوری پر واقع ہے۔ یہ عراق کی ساتویں فوجی چھاؤنی ہے جسے رواں برس کے دوران امریکی اتحاد نے خالی کیا ہے۔ عراق کے عوام اور تمام سیاسی جماعتیں اور گروہ اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں تین جنوری کو ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد، پانچ جنوری کو عراق کی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل پاس کر دیا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8:ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس