Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • شام پر ترک فوج کا ایک بار پھر حملہ

شام کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ترکی کی فوج اور اس کے آلہ کاروں نے شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ پر حملہ کیا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج اور اس کے آلہ کاروں نے  شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے ابو راسین علاقے سمیت کئی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ترکی کی فوج اور اس کے آلۂ کاروں نے اسی طرح تل حرمل، النویحات اور خضراوی کے دیہی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے سبب کافی نقصان ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی تین برسوں سے حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں موجود ہے اور شمالی شام کے بعض علاقوں کو اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہے جس پر اسے عالمی سطح پر مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں سیاسی و سکیورٹی بحران کا آغاز ہوا۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد بشار اسد حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کو ایران، استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے با ضابطہ طور پر شکست دے دی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس