Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج غزہ بھیجنے کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے: خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر ساری دنیا متفق ہے، فوج بھیجنے کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کے آگے جو بھی روڈ میپ تیار ہو گا، اس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا جو دو ریاستی حل موجود ہے، اس پر ساری دنیا متفق ہے، اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کی طرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ موقع مل رہا ہے پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی نجات اور حقوق کی آواز اٹھائے، ان شاء اللّٰہ وزیر اعظم پاکستان فلسطین کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی طرف سے فوج بھیجنے کے معاملے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا، کسی ملک کو دوسرے ممالک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے، ہمارے اس کے ساتھ قابل رشک تعلقات ہیں، وہ ہمارے بھائی ہیں، جس کے کسی کے خلاف ایسے عزائم نہیں ہیں جو کسی کو تھریٹ کرتے ہوں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی تمام حمایت اسی بات کے لئے ہے کہ ایران کو محفوظ ہونا چاہیے، اسرائیل ایک ایسا ملک ہے، جس سے سب کو تھریٹ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا فیصلہ مل کر کریں گے، دفاعی معاہدے میں ترکیے یا کوئی اور ملک شامل ہو سکتا ہے، اسلامی ممالک کو اپنا دفاع کرنے کے لیے ایک وسیع دفاعی معاہدہ کرنا چاہیے۔

ٹیگس