Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • شام کے علاقے دیرالزور پر امریکہ کا حملہ

خبری ذرائع نے دیرالزور کے علاقوں الشحیل اور الحوایج پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں اور اس سے وابستہ کرد نیم فوجی ملیشیا نے حملے کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشتگردوں اور اس سے وابستہ کرد نیم فوجی ملیشیا نے یہ حملہ منگل کی شب کیا جس کے بعد علاقے کے مکینوں اور دہشتگرد فورسز کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کرد نیم فوجی ملیشیا کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں اس کے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرد نیم فوجی ملیشیا نے دیرالزور کے علاقے میں بھاری فوجی سامان منتقل کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام کے عوام اس ملک میں امریکی دہشتگردوں کی تعیناتی کے خلاف ہیں اور انہوں نے بارہا امریکہ مخالف مظاہرہ کرکے اس ملک کے خلاف امریکی پابندیوں اور سزار قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج اور ملک سے غاصب امریکیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

شامی مظاہرین نے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے شام کی فوج کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا۔

دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کو شکست دی، مگر اب بھی ملک کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس