اسرائیل پر 2 راکٹ داغے گئے
Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ کل غزہ سے اسرائیل پر 2 راکٹ داغے گئے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان مفزاک درومی نے راکٹ داغے جانے کے حوالے سے دعوی کیا کہ ایک راکٹ کو فضا میں منہدم کر دیا گیا جبکہ دوسرا راکٹ اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر گرا۔
راکٹ داغے جانے کے اعلان سے پہلے صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ صہیونی بستیوں سدیروت اور نیرعام میں راکٹ فائر ہونے کی آوازیں سنائی دیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گانٹس نے حماس پر تابڑ توڑ حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔