Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر عراقی اراکین پارلیمنٹ کی تاکید

عراق کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک بار پھر عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی مختلف جماعتوں کے پارلیمانی اراکین نے تاکید کی ہے کہ بغداد حکومت کو چاہئے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے پاس کردہ بل پر عمل کرے۔عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی تھی۔

دریں اثنا عراق کے صادقون پارلیمانی دھڑے کے نمائندے محمد کریم نے عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی مذاکرات کاروں کو چاہئے کہ واشنگٹن کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت کرنے سے روکیں اور اسے عراق کے قومی اقتدار اعلی کا احترام کرنے اور اس ملک سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا پابند بنائیں۔

الفتح کے پارلیمانی دھڑے کے رہنما احمد الاسدی نے بھی کہا ہے کہ انھوں نے عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کو باخبر کر دیا ہے کہ الفتح الائنس عراق میں تین سال تک امریکی فوجیوں کے باقی رہنے کے خلاف ہے۔انھوں نے کہا کہ الفتح الائنس اس سمجھوتے کی ہی حمایت کرے گا جو ماضی کی مفاہمت کے مطابق ہوگا۔

عراقیون الائنس کے نمائندے حسن الجنابی نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے بارے میں عراق کی پارلیمنٹ اپنا فیصلہ کر چکی ہے اس لئے کہ امریکی فوجیوں کا وجود عراق میں کشیدگی کا باعث ہے۔

ٹیگس