Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • عراق، امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے شمال میں امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ صلاح الدین کے شہرالدجیل کی ایک چیک پوسٹ کے قریب اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد فوجی سازو سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

ٹیگس