Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے سے 28 افراد ہلاک

نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

وسطی نائیجیریا کی ایک ریاست میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں 9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکے اور آتشزدگی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ریاستی گورنر کا کہنا ہےکہ حادثے میں متعدد جانوں کا زیاں ہوا، ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں، املاک اور دیگر قیمتی سامان تباہ ہوگیا۔

ٹیگس

کمنٹس