Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • افغان حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کی پابند ہے: اشرف غنی

افغانستان کے صدر نے اپنی حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کا پابند قرار دیا ہے۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے آنلائن خطاب میں اپنی حکومت کو طالبان کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کے پابند ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے لئے دہشتگردی کی اصلی جڑوں کو ختم کرنا ہوگا۔

افغانستان کے صدر نے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے افغان حکومت کی کوششوں میں اقوام متحدہ کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ملک میں جنگ اور تشدد کا فوری خاتمہ افغانستان کی پیشرفت و ترقی کا باعث ہوگا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

دوسری جانب قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی وفود کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گیا۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم وردک نے جمعرات کو کہا کہ طالبان اور افغان حکومت کے مذاکراتی وفود کی ورکنگ کمیٹیاں اب تک مذاکرات کے اصول پر اتفاق نہیں کر سکی ہیں تاہم اختلافات کے حل اور اس سلسلے میں اتفاق رائے کے حصول کی کوشش جاری رہے گی۔

ٹیگس