Oct ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • شام کی فوجی چھاونی پر ترکی کا حملہ

ترکی کی فوج نے ادلب میں شام کی فوجی چھاونی پر میزائلی اور راکٹی حملہ کیا ہے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے ادلب کے شہر سراقب میں واقع شام کی فوجی چھاونی پر میزائل اور راکٹ داغے ہیں۔ ابھی تک شامی فوج کی جانب سے اس حملے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ترکی کی فوج پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کئی علاقوں پر قابض ہو چکی ہے۔

شام کا شمالی صوبہ حلب ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہے۔ ترکی کے زیر کنٹرول شام کے شمالی علاقوں میں کار اور موٹر سائیکل بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس