Oct ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکی سفارتخانہ عراق میں حملوں کا ذمہ دار

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بغداد کے الرضوانیه علاقے میں اب بمباری نہیں ہو رہی اور اس کی وجہ بغداد کے رہائشی علاقے الرضوانیه میں امریکی سفارتخانہ تھی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر محمد البصری نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے عملے نے نقصان اٹھانے والوں کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا لیکن انہوں نے امریکہ کی جانب سے مالی امداد کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

عراق کی مشترکہ افواج نے 29 ستمبر کو کہا تھا کہ الرضوانیه کے علاقے میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

امریکہ نے اس سے قبل اسلامی مقاومتی گروہوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ٹیگس