Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • شام پر اسرائیل کا حملہ ناکام، کئی میزائل تباہ

اسرائیل نے کل رات شام کے صوبہ ریف پر میزائلی حملہ کیا جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا۔

سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جبل المانع  کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا۔ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ یہ میزائل شام کے علاقے مقبوضہ جولان سے داغے گئے تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی  شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

ٹیگس