Nov ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکہ 21 جاں بحق 17 زخمی

افغانستان کے صوبے غزنی میں خوفناک کاربم دھماکہ ہوا ہے۔

افغانستان کے صوبے غزنی کے قلعہ جوز علاقے میں ایک فوجی مرکز کے قریب  ہونے والے خوفناک کاربم دھماکے میں اب تک 21  سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور17 زخمی ہوئے زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس