Dec ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • جارحین کے خلاف یمنی فوج کا میزائل حملہ، 152 ہلاک
    جارحین کے خلاف یمنی فوج کا میزائل حملہ، 152 ہلاک

یمنی فوج اور عوامی دستوں نے باب المندب میں ایک میزائل حملے میں امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے دسیوں افراد کو ہلاک کردیا ہے-

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اورعوامی فورسیز کی میزائل یونٹ نے ایک میزائل باب المندب میں سعودی عرب کی فوجی کمانڈ کے مرکز پرداغا جس میں اب تک ایک سو باون سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں جن میں امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے بیالیس اہلکار بھی شامل ہیں- ہلاک ہونے والوں میں بلیک واٹر میں شامل کولمبیائی ایجنٹوں کا کمانڈر کارل، سعودی فوج کا کمانڈر کرنل عبداللہ السھیان، اور اماراتی فوج کے کئی کمانڈر منجملہ سلطان بن ہویدان شامل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے ایجنٹوں کے ذریعہ یمنی عوام کے خلاف بھیانک اور خوفناک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی فورسیز کے میزائل حملے میں تین آپاچی ہیلی کاپٹر، چالیس سے زائد فوجی گاڑیاں اور پانچ بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں کہ جن کا تعلق بلیک واٹر کمپنی کے اہلکاروں سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بیالیس بلیک واٹر کے اہلکار ، تیئس سعودی عرب کے فوجی، نومتحدہ عرب امارات کے فوجی اور سات مراکش کے فوجی شامل ہیں۔ یمنی فورسز کے اس جوابی حملے کو کامیاب حملہ قراردیا جارہا ہے۔

ٹیگس