Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • عراق کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں: روسی وزارت خارجہ
    عراق کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں: روسی وزارت خارجہ

روس نے دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے عراق کے ساتھ قریبی تعاون کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے مقابلے کے سلسلے میں عراق کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے مزید کہا کہ یہ تعاون عراقی کردستان کے علاقے کی فضائی حدود سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کی صورت میں نکلا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو نے خفیہ اطلاعات کے تبادلے اور ہم آہنگی کے ساتھ اقدامات انجام دینے کے لئے ایک مرکز مد نظر رکھا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ شام کی حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان مذاکرات کے لئے مجوزہ تاریخ یکم جنوری سنہ دو ہزار سولہ ہوگی۔

ماریا زخارووا نے یہ بھی کہا کہ یکم جنوری مجوزہ تاریخ ہے، اسے شام کے بین الاقوامی حامی گروہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا اور امید ہے کہ بہت جلد اس کے بارے میں اتفاق ہو جائے گا۔

ٹیگس