Mar ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکی ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے لوئر کرم ایجنسی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔

لوئرکرم ایجنسی کے علاقے سرہ غوڑگہ میں ڈرون حملے میں دو موٹر سائیکل سواروں کو دو میزائلوں سے نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں دوںوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پو لیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پاکستان کے عوام امریکی ڈرون حملوں کو اس ملک کی آزادی اور خود مختاری کے خلاف سمجھتے ہیں اور ان حملوں کے خلاف کافی احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں۔

 

ٹیگس