Feb ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی اقدامات ناقابل قبول ہیں، پاکستان

تہران میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کیا ہے اور اس سمجھوتے کے بارے میں امریکی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

تہران میں پاکستان کے سفیر آصف علی درانی نے اتوار کی رات ایران کے ٹی وی چینل پانچ سے گفتگو میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کا رکن  ہے اور اس نے اسی معاہدے کے مطابق اپنے حق سے استفادہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے سے ایران اور پاکستان کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ آصف علی درانی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کی بنیاد بہت مستحکم ہے اور دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کی سطح کو پانچ ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانا چاہتے ہیں۔انھوں نے ایران کی میزائلی توانائی میں امریکی مداخلت کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک آزاد ملک ہے اور دفاعی شعبے میں اسے میزائلی توانائی  بڑھانے کا حق حاصل ہے۔ایران میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ جمہوریت کا دعوی کرنے والے ممالک ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جمہوری طریقے سے نہیں چلنے دے رہے ہیں۔آصف علی درانی نے ایران میں پائے جانے والے امن و استحکام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہترین امن و استحکام کی برقراری کے پیش نظر  یران کی قیادت اور حکومت مبارک باد کی مستحق ہے۔

ٹیگس