Feb ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان نے کیا نصر بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پاکستان میں نصر بیلسٹک میزائل کا 28 جنوری کے بعد ایک بار پھر کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے نصر بیلسٹک میزائل کا 28 جنوری کے بعد ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربے کے دوسرے مرحلے میں پرواز اور ہدف تک پہنچنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل نصر ہدف تک کامیابی سے پہنچنے کی صلاحیت کاحامل ہے اور میزائل نصر بغیر نشاندہی کامیابی سے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ تجربے سے دفاعی صلاحیتوں پر ایک اورسنگ میل عبور کرلیا، ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ٹیگس