May ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • غزہ سے مقبوضہ علاقے شلومیت ٹاؤن پر8 میزائل داغے گئے: اسرائیل کا اعتراف

اسلامی مزاحمتی گروہ نے غزہ سے مقبوضہ فلسطین ميں صیہونی آبادی پر متعدد میزائل داغے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کے حوالے سے ارنا نیوز نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس بارے میں اعلان کیا ہے کہ آٹھ میزائل غزہ سے مقبوضہ علاقے میں واقع شلومیت ٹاؤن پر داغے گئے ۔

یہ میزائل ایسے میں غزہ سے مقبوضہ علاقے پر داغے گئے ہیں کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی میزائلی صلاحیتوں کا خاتمہ کرنے کا دعوی کیا ہے-

اس میزائل حملے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر دو سو پندرہ دنوں سے جاری صییہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے باوجود مزاحمت بدستور پوری قوت کے ساتھ صیہونیوں پر کاری ضرب لگا رہی ہے۔

ٹیگس