May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran

شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے پورے پاکستان میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان افراد کی گمشدگي کے پس پردہ کون ملوث ہے ، دیکھئے اس ویڈیو میں۔

کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں واقع ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر اس وقت شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ 

احتجاجی دھرنے میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، پیام ولایت فاونڈیشن سمیت دیگر شیعہ اداروں کے کارکنان بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب بھی ڈیڑھ سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں ریاستی ادارے کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔

ٹیگس