May ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ کیا تو اسلام آباد تہران کو جرمانہ ادا کرنے پر مجبور ہو گا۔

 پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔
 پاکستان کے وزیر خارجہ نے پابندیوں کو پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیسرے فریق نے اس عظیم اقتصادی منصوبے کی تکمیل کو مشکل بنا دیا ہے۔
 پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کا ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کی غرض سے لازمی اقدامات عمل میں لائے گا۔ 

ٹیگس