Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان؛ کورونا بیماروں کی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے اٹھائیس نئے کیس سامنے آنے کے بعد اس وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ 
پاکستان میں کورونا وائرس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں چار سو تیرہ ، پنجاب میں دو سو چھیانوے، بلوچستان میں ایک سو پندرہ، گلگت بلتستان میں اکیاسی، خیبر پختونخواہ میں اٹھتر، اسلام آباد میں سولہ اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا وائرس میں ایک فرد کے مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان اب تک کورونا وائرس سے انیس افراد صحتیاب اور سات افراد موت سے ہمکنار ہو چکے ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس