Apr ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا وائرس سے58 ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 72 افراد متاثراور 58 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں لاکھوں لوگ متاثر اور ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں وہیں پاکستان میں بھی یہ وائرس اب تک 4 ہزار 72 افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 58 افراد وفات بھی پاچکے ہیں۔

پاکستان میں رواں ماہ کے آغاز سے کورونا وائرس کے کیسز میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ جس تیزی سے متاثرین کی شرح بڑھ رہی ہے اسی طرح اموات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 80 ہزار افراد ہلاک اور 14 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس