Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • پاک افغان بارڈر کو کھول دیا گیا

پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر چند روز قبل رونما ہونی والے ناخوشگوار صورتحال کے سبب بارڈر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر کو جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک دن کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ بارڈر کھلنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ عید الاضحی پر پاک افغان سرحد پر فورسز کی مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوئے جس کے بعد سے چمن بارڈر پر حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون کرکے افغان امن عمل کے آخری مرحلے پر بات چیت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے آخری مرحلے،  امن عمل میں پاکستان کے کردار اور افغان دھڑوں کے درمیان گفتگو پر تبادلہ خیال کیا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس